زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد نیپال میں پاکستان اور لاہور پیدا ہوگئے

زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد نیپال میں پاکستان اور لاہور پیدا ہوگئے


پاک آرمی کے جوان نیپال میں زلزلہ متاثرین کی مدد میں پیش پیش ہیں،  صحت، تعمیر نو اور ملبہ ہٹانے سے لیکر متاثرین کو خوارک بھی پہنچارہے ہیں۔ پاکستان آرمی کے فیلڈ ہسپتالوںمیں   حالیہ دنوں دو بچے پیدا ہوئے۔ ایسے ہی  پاکستانی فوج کے ایک فیلڈ ہسپتال میں جنم لینے والے بچے کا نام پاکستان رکھا گیا ہے۔ یہ بات آئی ایس پی آر نے میڈیا کو بتائی۔ پاک فوج نے کھٹمنڈوں میں 30 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال قائم کیا ہے  اس کیمپ میں گزشتہ ہفتے ایک بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام پاکستان کے تاریخی شہر لاہور کے نام پر لاہور رکھا گیا تھا۔ 

7.9 کی شدت کے اس زلزلے میں 7000 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے اور عماتیں زمین بوس ہوگئی تھیں اور بجلی کے کھمبے اور درخت اکھڑ گئے تھے تقریباً 14000 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اقوام متحدہ کے مطابق  اس زلزلے میں 8 ملین افراد متاثر وہوئے ہیں جن میں 1 لاکھ 26 ہزار حاملہ خواتین تھیں۔

چترال میں خودکشی کے دو حالیہ واقعات میں دو خواتین نے زندگیوں کے چراع خود ہی گل کردیئے۔

چترال میں خودکشی کے دو حالیہ واقعات میں دو خواتین نے زندگیوں کے چراع خود ہی گل کردیئے۔

چترال(ٹی او سی نیوز)  چترال  میں حال ہی میں خود کشی کے دو واقعات سامنے آئے ہیں تفصیلات کے مطابق دو خواتین نے دریا میں چھلانگ لگاکر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کردیا ہے۔  پہلے واقعے میں دنین سے تعلق رکھنے والی خاتون جس کا نام جہاں زار بی بی بتایا جارہا ہے دریا میں کود کر خود کشی کی، جس کی لاش کو نکال کر دفنا دیا گیا۔  اسی طرح کے ایک اور واقعے میں م
داک کی خاتون جس کا نام ناصرہ  اور متوفی تین بچوں کی ماں تھی نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودشکی کرلی ہے۔ لاش برآمدکرلی گئی ۔ یہ دونوں خودکشی کے واقعات ہیں  تاہم پولیس سیکشنز 174 اور 157 کریمنل پروسیجر کے تحت تفتیش کر رہی ہے۔  ضرور ت اس امر کی ہے کہ خواتین میں خودکشی کیطرف مائل کرنے والی وجوہات  و محرکات اور اس عمل کو ختم کرنے کے لئے خواتین کو درپیش گھریلو مسائل کو ختم کیا جائے اور خواتین کو باشعور بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

کالج کی طالبہ مبینہ طور پر روم میٹ کے کھانے میں زہر ملاتے پکڑ ی گئی

کالج کی طالبہ مبینہ طور پر روم میٹ کے کھانے میں زہر ملاتے پکڑ ی گئی

ایک لڑکی کو ساتھی طالبہ کے کھانے میں زہرملاتے ہوئے کیمرے کی مدد سے پکڑلیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائنا کی طالب علم کیمرے می مدد سے مبینہ طور ساتھی طالب علم کے کھانے میں زہر ملاتے ہوئے پکڑتی گئ ۔ لڑکی پر الزام ہے کہ اس نے ساتھی کے کھانے میں زہر ملانے کی کوشش کی ہے اور پولیس کا کہنا کہ یہ جرم ثابت ہونے پر اسے جیل بھی ہوسکتی ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ 22 سالہ ہیلی کنگ اس کی روم کی جانب سے فروری میں بنائی جانے والی ویڈیو میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے ، مشترکہ اپارٹمنٹ میں جہاں یہ دونوں ساتھ رہ رہی ہیں روم میٹ کے کھانے میں Windex ملارہی تھی۔ 

کنگ کی دو روم میٹس نے نے حکام کو بتایا کہ انہیں کنگ پر شکوک پیدا ہوگئے تھے اس لئے وہ کیمروں میں خفیہ کیمرنے نصب کر رکھے تھے۔ روم میٹس کنگ کو کمرے سے متعدد بار نکالنے کی کوشش بھی کی تاہم وہ نہ مانی ۔ پولیس نے ریکارڈنگ دیکھی جس میں کنگ ریفریجریٹر کھولنے کے بعد ایک ایک کرکے کئی کنٹینرز اٹھارہی ہے ، اور ان میں تھوک رہی ہے۔اس کے بعد وہ ان کھانوں میں ایک گلاس کلینر ڈال رہی ہے۔